اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی

سچ ٹی وی  |  Jan 03, 2025

اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کی کمی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جارہ کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کی کمی ہوگئی، مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 3.97 فیصد پر آگئی۔

ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 13.48 فیصد کی کمی ہوئی، آلو 5.59 فیصد، انڈے 0.23 فیصد سستے ہوئے۔

آٹا، لہسن، دال ماش سستی ہونے والی اشیاء میں شامل جبکہ گزشتہ ہفتے زندہ مرغی 10.28 فیصد مہنگی ہوئی۔

پیاز 4.93 فیصد، دال مونگ 1.08 فیصد مہنگی ہوئی، چینی 0.95 فیصد، گڑ 0.58 فیصد مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ ویجیٹیبل گھی، پیٹرول، ڈیزل، کیلے مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More