پاکستانی سات سالہ بچے نے ورلڈ ریکارڈقائم کر لیا

سچ ٹی وی  |  Jan 05, 2025

کراچی میں منعقد دوسری میراتھون میں 7 سالہ محمد حارث نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میراتھون کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے اتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

میراتھون کی خاص بات 7 سالہ محمد حارث کا ورلڈ ریکارڈ تھا جس میں انہوں نے 21.1 کلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 13 منٹ میں طے کیا۔

فل میراتھون میں پشاور کے اسرار خٹک نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسرار نے مقررہ فاصلہ فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا۔

فل میراتھون میں بہاولپور محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاص نے فاصلہ دو گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا۔

فل میراتھون کا فاصلہ 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹر پر محیط تھا۔ دوسری طرف ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے اپنےنام کر لی۔

محمد اختر نے 21 اشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔

دوسری پوزیشن سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم کو ملی،قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈ میں طے کیا۔

ہاف میراتھون کے خواتین کے مقابلوں میں گلگت کی ممتاز نعمت نے گرلز ٹائٹل جیت لیا،ممتاز نعمت نے 21 اشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 43 منٹ میں طے کر کے گرلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More