ثناء خان اور مفتی انس کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ لڑکا ہوا یا لڑکی؟

ہماری ویب  |  Jan 07, 2025

"اللہ پاک نے انسان کے مقدر میں ہر چیز پہلے سے لکھی ہوئی ہے۔ صحیح وقت پر وہ اپنے بندوں کو عطا کرتا ہے، اور جب وہ نوازتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔ میرے بیٹے طارق جمیل کو اب ایک بھائی مل گیا ہے، اور ہم سب بے حد خوش ہیں۔"

بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر دین کے راستے پر چلنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے اپنے مداحوں کو ایک اور خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

ثناء خان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے بہت خاص لمحہ ہے۔ پہلے بیٹے، طارق جمیل، کے بعد اب ان کا گھرانہ مزید مکمل ہو گیا ہے۔ تاہم، جوڑے نے ابھی اپنے دوسرے بچے کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مداحوں نے ان کی پوسٹ پر محبت بھرے پیغامات چھوڑے اور جوڑے کو مبارکباد دی۔ یاد رہے، ثناء خان نے 2020 میں اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شوبز کو خیرباد کہا اور دین کی طرف رجوع کیا۔ بعدازاں، انہوں نے مفتی انس سید سے شادی کر کے اپنی زندگی کو ایک نئی سمت دی۔

یہ ان کے لیے دوسرا موقع ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اس خوشیوں بھرے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More