فارمولا کار والی کلپ وائرل ہونے پر ندا ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔۔ یاسر نواز کا ڈراموں پر تنقید کرنے والوں پر کھلا وار! کیا کچھ کہہ دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 07, 2025

"مجھے لگتا ہے کہ ڈراموں پر منفی تبصرے کرنے والوں کو پیچھے سے چائی پانی دیا جاتا ہے تاکہ لوگ وہ ڈراما دیکھنے آئیں۔" یاسر نواز نے یہ انکشاف کرتے ہوئے اپنی بات ہنسی میں لپیٹ لی، لیکن یہ تبصرہ ان کے تجربات اور مشاہدات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

حال ہی میں، یاسر نواز فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ٹرولنگ، اور شو بزنس کے بدلتے رجحانات پر بے باک گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب سوشل میڈیا پر تنقید اور مذاق انہیں ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیتا تھا۔ خاص طور پر ان کی اہلیہ ندا یاسر کے "فارمولہ کار" والے کلپ کے بعد، وہ شدید پریشانی کا شکار ہوئیں۔ لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے، یاسر نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنا کر نہ صرف ندا کی پریشانی کم کی بلکہ خود کو بھی منفی باتوں سے دور رکھنے کا ہنر سیکھا۔

یاسر کا ماننا ہے کہ فلموں اور ڈراموں پر تبصرے اب ایک بزنس بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق، فلموں پر فوری منفی تبصرے باکس آفس پر اثر ڈال سکتے ہیں، اس لیے ریویوز دینے والوں کو نئی فلم ریلیز ہونے کے کم از کم ایک ہفتے تک انتظار کرنا چاہیے۔ لیکن ڈراموں کی بات دوسری ہے۔ "جتنا برا ریویو ہوگا، اتنے زیادہ لوگ وہ ڈراما دیکھیں گے،" انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کسی مخصوص تبصرہ نگار کا ذکر تو نہیں کیا، لیکن ان کے خیالات حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والے مختلف ریویوز اور شوز کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جہاں نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو، اور روبینہ اشرف جیسے تجربہ کار فنکار ڈراموں پر تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاسر نواز کی یہ بے ساختہ بات اور ان کے خیالات انڈسٹری کے بدلتے رنگ اور تبصروں کے اثرات کو سمجھنے کا ایک نیا زاویہ پیش کرتے ہیں۔ شاید وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تنقید کے پیچھے چھپی حقیقت کو سمجھنا اور اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More