جوبائیڈن کی حکمت عملی غلط تھی، ہم طاقت کیساتھ افغانستان سے انخلا کرتے، ٹرمپ

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی غلط تھی، ہم عزت اور طاقت کے ساتھ افغانستان سے انخلا کرتے۔

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر جوبائیڈن نے نرم پالیسی اورغلط حکمت عملی کی وجہ سے افغانستان میں اربوں ڈالر کا سامان چھوڑنے کا نقصان کیا۔

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی امداد روکنے کیلئے خط

20جنوری تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ میں حالات بے قابو ہونگے،حماس اور کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا، روس یوکرین جنگ موجودہ صورتحال سے کہیں زیادہ سنگین ہوسکتی ہے، روس اورایران کمزور ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اقتصادی تحفظ کیلئے پانامہ کینال اور گرین لینڈ کی ضرورت ہے، کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت کا استعمال کریں گے، کینیڈا اور میکسیکو پر سخت ٹیرف لاگو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل پر حملے پر بڑی پیمانے پر معافی دوں گا، گلف آف میکسیکو کا نام بدل کر گلف آف امریکا رکھیں گے، میکسیکو سرحد پر غیرقانونی تارکین وطن کو روکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More