قومی کرکٹر صائم ایوب علاج کرانے لندن پہنچ گئے، قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود بھی ہمراہ ہیں۔
لندن پہنچنے پرپاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری فہد سلیم نےاستقبال کیا، اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کا علاج کروانے کیلئے گئے ہیں، قومی کرکٹر 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہرہو گئے تھے۔
ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پی سی بی پر برس پڑے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پرانگلینڈ کے ماہراسپورٹس آرتھو ڈاکٹرزآج قومی کرکٹر کا چیک اپ کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ علاج معالجے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے، اوپنر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔