بانی پی ٹی آئی این آر او کیلئے جھک گئے ہیں، عظمیٰ بخاری

ہم نیوز  |  Jan 11, 2025

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ دھی رانی پروگرام مریم نواز کے دل کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی۔ جبکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور سول نافرمانی کر کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھے گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سازش سے اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔ پہلے فائنل کال دی گئی جو مس کال ثابت ہوئی۔ اور پی ٹی آئی والے ڈی چوک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی این آر او کے لیے جھک گئے ہیں۔ پنجاب حکومت سفارش نہیں میرٹ پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حکومت پر کرپشن کا الزام ہے۔ اور خیبر پختونخوا میں تو ایک وزیر میٹرک فیل تھے۔ پی ٹی آئی کا پناہ گاہوں والا منصوبہ ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے اے سی بند کروانے والوں کے لیے مکافات عمل ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی سے تو گھر والے بھی نہیں ملنے جاتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More