فرانس میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، کم سے کم 20 افراد زخمی

اردو نیوز  |  Jan 12, 2025

مشرقی فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں دو ٹرام ایک سرنگ میں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سٹراسبرگ فرانس کا پہلا بڑا شہر تھا جس نے 1994 میں اپنی ٹرام سروس کو دوبارہ متعارف کرایا۔ تب سے اب تک کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

پریفیکچر کے ترجمان نے ابتدائی تخمینہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ سٹراسبرگ کے ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرامیں آپس میں ٹکرائیں۔

جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے صحافی کے مطابق سٹیشن کے سامنے ایک بڑا حفاظتی حصار قائم کیا گیا جہاں متعدد ایمبولینسوں نے پوزیشن سنبھالی۔

ایک عینی شاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک افراتفری کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں سٹیشن کے قریب سرنگ میں دو ٹراموں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک ٹرام پٹری سے اتر گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More