غزہ: حماس سے لڑائی میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

سچ ٹی وی  |  Jan 12, 2025

غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے سپاہیوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کو حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے جاری جارحیت کے دوران ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 403 ہو گئی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں کم از کم 46 ہزار 537 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، اقوام متحدہ نے ان اعداد و شمار کو قابل اعتماد تسلیم کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More