اہم نکاتلندن کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہونے کی امید وزیرِ خزانہ کے مطابق پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کر سکتا ہےکوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ 35 گھنٹوں کے بعد کھل گئیاسلام آباد میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعتسپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینج فوجی عدالتوں میں سویلینز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا یہ ہے کہ سویلینز کا کن حالات میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ریٹائرڈ اہلکار سویلینز ہوتے ہیں۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جس کیس کا حوالہ دیا جا رہا ہے اس میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران دونوں ملوث تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا دائرہ جتنا وسیع کیا جا رہا ہے اس میں تو کوئی بھی آ سکتا ہے۔لندن کے لیے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا بحال ہونا ملک کے لیے نہایت اچھی خبر ہے۔
انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی پی آئی اے کی لندن کے لیے پروازیں بھی شروع ہو جائیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر چلیجنجز کو حل کرنا ہے۔ کرم میں امن کے قیام کے لیے بنکر ختم کیے جا رہے ہیں اورصورتِ حال نارمل ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ 35 گھنٹوں بعد کھول دی گئیاس اہم سڑک کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں زہری سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے رشتہ داروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ زہری میں کالعدم تنظیم کے حملے اور سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔انتظامیہ سے مذاکرات کے نتیجے میں پانچ گرفتار افراد رہا ہونے اور باقی افراد کی جلد رہائی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے پیر کی شب سڑک کھول دی۔سڑک بند ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں مسافر پھنس گئے تھے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج، سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری
صالح سفیر عباسی، اردو نیوز اسلام آباد
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر دو بجے جبکہ سینیٹ اجلاس شام چار بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹیریٹ نے آج کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ آج نجی ممبران کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے لیے 58 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ مختلف اراکین کی جانب سے دس نجی بل بھی متعارف کرائے جائیں گے جبکہ ایوان میں آج بحث کے لیے مختلف قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔
سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری اپنے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد بطور سینیٹر پہلی مرتبہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا ہے، جس کے مطابق آج کے اجلاس میں پی آئی اے طیاروں کے گراؤنڈ کرنے پر شیری رحمان توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔
ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ کل ہوگاپاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف ملائیشیا میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو جوہور کے لیے روانہ ہوگی۔آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائیشیا میں شروع ہو رہا ہے۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔گزشتہ روز پاکستان نے وارم اپ میچ میں نائیجیریا کو 11 رنز سے شکست دی۔پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، وزیر خزانہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔’پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔‘کوئٹہ: کوئلے کے کان میں پھنسے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئیزین الدین احمد، اردو نیوز کوئٹہکوئٹہ کے قریب کوئلے کے کان میں پھنسے آخری کان کن کی لاش چھٹے روز نکال لی گئی، حادثے میں مرنے والے کان کنوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔منگل کو چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ نے اردو نیوز کو بتایا کہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے آخری کان کن کی لاش بالآخر منگل کی صبح 3300 سو فٹ کی گہرائی میں ملبے سے ملی۔ لاش نکال کر آبائی علاقے شانگلہ روانہ کر دی گئی۔9 جنوری کو کان منہدم ہونے کے بعد دو ہزار سے ساڑھے چار ہزار فٹ کی گہرائی میں 12 کان کن پھنس گئے تھے، جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد کان کو سیل کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ سابق مائنز انسپکٹر امجد حسین شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔بلوچستان میں رواں ہفتے 15 کان کن مختلف حادثوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔