2023-24 :پاکستان کی سارک ممالک کیساتھ تجارت کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

2023-24 میں پاکستان کی سارک ممالک کے ساتھ برآمدات 2 ارب 18 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 91 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی۔

وزارت تجارت کی جانب سے سینیٹ میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو ایک ارب ڈالر سے زائد جبکہ درآمدات 54 کروڑ ڈالر رہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ٹورازم پولیس کو مستقل کرنے کا اعلان

بنگلہ دیش کے ساتھ 72 کروڑ ڈالر کی برآمدات جبکہ 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی برآمدات 39 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات ساڑھے 5 کروڑ ڈالر تک پہنچیں۔

انڈیا کے ساتھ  کشیدگی کے باوجود برآمدات تو نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم درآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئی۔

مالدیپ کے ساتھ برآمدات 91 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 1 لاکھ ڈالر ہوئیں، نیپال کے ساتھ مجموعی برآمدات 29 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 31 لاکھ ڈالر رہیں۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،قومی کرکٹراحسان اللہ

پاکستان کے سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات نہ صرف اقتصادی تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں باہمی تعاون اور ترقی کے لیے بھی اہم ہیں۔

افغانستان جیسے ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سودمند ثابت ہو سکتا ہے، جب کہ بھارت کے ساتھ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تجارتی تعلقات محدود ہیں۔ تاہم، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دیگر سارک ممالک کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط پاکستان کے لیے خطے میں معاشی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More