کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے، تو ہمارے دروازے کھلے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

مردان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب بھی کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ میں 26ویں ترمیم کے وقت سب سے رابطے میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے اس کے لیے کھلے ہیں۔ اور ہم اُسے پوری نیک نیتی سے مشورہ دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے کہ وہ کہاں کھڑی ہے اور مسئلے کی نوعیت کیا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ ان کے مذاکرات کو کامیاب کرے۔ میں کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتا بلکہ بطور جماعت بات کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو غریب بچوں کیلئے یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ بلکہ بظاہر حکومت ہے ہی نہیں۔ اس صوبے میں رشوت کا بازار گرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت سے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔ اور ہم جرگے سے مسئلے کے حل کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمارے پاس نظام موجود ہے اور یک طرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے سیاستدانوں سے بات کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More