سونا 500 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jan 20, 2025

کاروباری ہفتے کے پہلے روزعالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ دو لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئے۔

ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

دس گرام سونا 429 روپے مہنگا ہونے کے بعد دو لاکھ 42 ہزار 541 روپے کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 3 ہزار 372 روپے کی ہوگئی۔

یادرہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہوگئے تھے۔

میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ دو ہزار 708 ڈالر ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More