ثانیہ مرزا کی زندگی میں آنے والا شخص کون ہے اور کتنا دولت مند ہے؟ نئے رشتے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Jan 21, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے حوالے سے ایک نئی خبر گردش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ثانیہ مرزا جو اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں، اس وقت تاجر عدیل ساجن کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ان دونوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت کو لے کر مختلف خبریں آ رہی ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ عدیل ساجن ثانیہ مرزا کے ولا کو ڈیزائن کر رہے ہیں، تاہم ان کا تعلق پیشہ ورانہ تعلقات سے بڑھ کر کچھ ہو سکتا ہے۔

دونوں افراد نے اس حوالے سے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اور اس معاملے میں کوئی بھی واضح بیان نہیں دیا۔

عدیل ساجن کی شناخت ایک مشہور بزنس ٹائیکون ہیں، جو متحدہ عرب امارات میں کاروباری سرگرمیاں چلاتے ہیں۔ ان کی کمپنی کی نیٹ ورتھ 1.3 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا گروپ نہ صرف پراپرٹی کے کاروبار میں سرگرم ہے، بلکہ ٹینس ٹورنامنٹس اور فلم فیئر ایوارڈز جیسے ایونٹس کو بھی اسپانسر کرتا ہے۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا گیا تھا، تاہم ان افواہوں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس نئی صورتحال کے بعد، ثانیہ مرزا اور عدیل ساجن کی خاموشی لوگوں کے تجسس کو مزید بڑھا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More