نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Feb 05, 2025

نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

بلے باز آج پچ دیکھ کر بہت خوش ہوئے، ہیڈ کوچ

تین ملکی سیریز کے لئے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی لاہورمیں پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More