سینئر اداکارہ فائزہ حسن نے کہا ہے کہ ڈراموں میں رشتوں کو زہریلا دکھایا نہیں جاتا بلکہ رشتہ زہریلا بن جاتا ہے، رشتوں میں برتاؤ کرنا سیکھیں اور لیکچر نہ دیں۔
اداکارہ فائزہ حسن نےایک انٹرویو میں جوائنٹ فیملی سسٹم کو رشتوں میں تیزابیت پیدا کرنے کی وجہ قرار دے دیا، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جوائنٹ فیملی ہمارے برصغیر کی پیداوار ہے اور مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔
کینسر کی بیماری نےکام پر گہرا اثر ڈالا، حنا خان
ان کا کہنا تھا کہ اگر سب لوگ الگ الگ اپنی زندگی سکون سے گزاریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بہت سے رشتے ایک مناسب فاصلہ چاہتے ہیں اورایک ساتھ رہنے کی وجہ سے وہ مناسب فاصلہ کم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو خود سوچنا چاہیے کہ ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں رہیں کہ ایک دوسرے کو تباہ کردیں۔