شعبان المعظم کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اسلام آباد محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شعبان کاچاند 30 جنوری بیروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے کم ہو گئے
کلائمیٹ ڈیٹا پروسینگ سنٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بج کر 36 منٹ پرہوگی۔
غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ پررہنے کا امکان ہے۔