چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئر دائو پر نہیں لگانا چاہتا ، محسن نقوی

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئر داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔

ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔ میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ ، صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ شامل

ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب ہمارا اثاثہ ہے ، ان کا ری ہیب چل رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں ، امید ہے وہ بہت جلد صحتیاب ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More