ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی

ہم نیوز  |  Jan 27, 2025

ملک میں سیمنٹ مزید سستا ہو گیا ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1396 روپے رہی تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں بھی 1384 روپے ہی تھی۔

ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے، راولپنڈی 1344 روپے، گوجرانوالہ میں 1370 روپے، سیالکوٹ میں 1380 روپے اور لاہور میں 1450 روپے رہی۔

فیصل آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1410 روپے، سرگودھا میں 1393 روپے، ملتان میں 1391 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاور میں 1400 روپے اور بنوں میں 1350 روپے ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں قیمت 1339 روپے، حیدرآباد میں 1340 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1435 روپے اور خضدار میں 1337 روپے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More