یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مہنگی کر دی گئی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں۔
ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی، لاہور میں قیمتیں برقرار
یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع نے کہا ہے کہ اسٹورز پر اس اضافے کے بعد چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے کم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے یو ٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔