سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700روپے کمی

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت2لاکھ86ہزار400روپےہوگئی۔

حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے،وفاقی وزیر خزانہ

10 گرام سونے کی قیمت میں2ہزار315روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد10 گرام سونے کی قیمت2لاکھ45ہزار541 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 2741 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More