سدھو نے 5 مہینے میں 33 کلو وزن کم کرنے کا راز بتادیا

سچ ٹی وی  |  Jan 30, 2025

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں 33 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔

سدھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بدھ کے روز اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، ایک 5 مہینے قبل لی گئی تھی اور دوسری حال ہی میں لی گئی۔

اگر دونوں تصاویر کو دیکھا جائے تو سدھو کے وزن میں نمایاں طور پر کمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

نارنجی رنگ کی جیکٹ اور پگڑی والی تصویر وزن کم کرنے سے پہلے لی گئی تھی جب کہ آسمانی رنگت کی پگڑی والی تصویر حالیہ ہے۔

سدھو نے کیپشن میں لکھا 'اگست سے لے کر اب تک 5 ماہ کے کم عرصے میں میں نے 33 کلو وزن گھٹایا، یہ سب کچھ قوت ارادیت، عزم، مستقل مزاجی اور لمبی واک کی وجہ سے ہوا'۔

بھارتی سیاستدان نے لکھا کہ 'ناممکن کچھ بھی نہیں ہے دوستوں'۔

   View this post on InstagramA post shared by Navjot Singh Sidhu (@navjotsinghsidhu)

سدھو کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے اور صارفین ان کی محنت کو سراہ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More