انڈونیشیا کے ساحل پر 75 روہنگیا مہاجرین کشتی میں پھنس گئے

اردو نیوز  |  Jan 30, 2025

مغربی انڈونیشیا کے ساحل کے قریب بدھ کے روز حکام نے کم از کم 75 روہنگیا مہاجرین جن میں چار بچے شامل ہیں سیاحتی ساحل پر کشتی سے اترنے سے روک دیا۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں آچے صوبے  کے لیوگے ساحل پر اترنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں کشتی میں ہی رکنے کا حکم دیا جس کی وجہ سے مہاجرین کشتی میں پھنس گئے۔

لیوگے ساحل پر موجود مقامی افسر رض علی ہادی  نے بتایا ہے ’ مقامی لوگوں نے کشتی میں سوار مہاجرین کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں اور کشتی کی تصاویر لی ہیں جب کہ پولیس ساحل پر پولیس تعینات ہے۔‘

روہنگیا مہاجرین کو کشتی سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی خدشہ ہے کہ ساحل پر موجود ہجوم کا فائدہ لے کر مہاجرین فرار ہو سکتے ہیں، عام تعطیل کے باعث ساحل پر عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ فوٹو اے پیمقامی افسر نے مزید بتایا ہے ’ اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے اور بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے نمائندوں کی ساحل پر آمد تک مہاجرین کو عارضی طور پر کشتی میں ہی سوار رہنے کا کہا گیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں ظلم و ستم کا سامنا ہے اور ہر سال ہزاروں افراد اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر ملائیشیا یا انڈونیشیا پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More