ہم لینڈ کرنے والے ہیں، آرہی ہوں میں! امریکہ طیاررے حادثے میں پاکستانی خاتون کا شوہر کو آخری پیغام

ہماری ویب  |  Jan 31, 2025

امریکہ: واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے مسافر اور فوجی طیارے کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی نژاد خاتون بھی شامل ہے۔

فضائی حادثے میں سوار 67 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا، تام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی، جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایک پاکستانی نژاد خاتون عسریٰ حسین بھی اس فلائٹ میں موجود تھیں۔

حادثے سے قبل 26 سالہ عسریٰ نے اپنے شوہر حماد رضا کو ایک میسج کیا تھا، جس میں وہ انہیں اپنے اطلاع دے رہی تھیں۔

حماد ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ کا انتظار کر رہا تھا، جس اسے یہ میسج موصول ہوا "میں آرہی ہوں، 20 منٹ بعد جہاز لینڈ کرنے والا ہے"۔

لیکن افسوس! حماد انتظار ہی کرتا رہ گیا، اور عسریٰ نہ آئی۔

حماد رضا کا تعلق میوزری سے ہے، رضا کے والد ڈاکٹر ہاشم رضا کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ڈاؤ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں، ڈاکٹر ہاشم ریاست میزوری کے مایہ ناز ترین ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More