پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا

ہم نیوز  |  Jan 31, 2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہو گا۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 9 فروری جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔

خیبرپختونخوا میں رواں ماہ ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

اسکولوں میں امتحانات کے پیش نظر انسدادپولیو مہم میں محکمہ تعلیم سے کم سے کم عملہ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری زاہد اخترکا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا خطرہ برقرار ہے،ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے مائیکرو پلانز کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 2654 ٹرانزٹ، 4888 فکسڈ، 85 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More