مقبول ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ کو ایک بار بولڈ ڈانس ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ سامنا ہے۔ علیزے شاہ ماضی میں بھی ڈانس ویڈیوز اور لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی آئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی بیلے ڈانس کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں انتہائی تنگ شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں بیلے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
علیزے شاہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر فحاشی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں بھارت کی عرفی جاوید جیسا قرار دیا، بہت سارے افراد نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اداکارہ نے شاید نشہ کر رکھا ہے، علاوہ ازیں لوگ ان کی ویڈیو دیکھ کر استغفار کرتے دکھائی دیے۔
کچھ مداحوں نے لکھا کہ علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے ذریعے بھارتی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بعض لوگوں نے ان کی ڈانس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے والدین اور ان کی پرورش پر بھی سوال اٹھایا۔