پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  Feb 01, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاسپورٹ سینٹر بننے کا فائدہ ہوگا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نادرااورپاسپورٹ سینٹرمل کر عوام کو ریلیف دےرہے ہیں اور 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بنانے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سوشل میڈیا کی ڈیمانڈ پر چلتی کچھ حقیقت میں ہوتی ہیں، شملہ پہاڑی پرنادراآفس کامعائنہ کریں تووہاں رش ختم ہوچکا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایمیگریشن کاؤنٹرپرہمیں تھوڑی سختی کرنی پڑرہی ہے، ایمیگریشن کاؤنٹرزپرسختی سےلوگوں کو تھوڑی پریشانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگ ویزے لگا کر دوسرے ممالک سےیورپ چلے جاتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، حکومت کی کوشش سےکچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور جعلی دستاویز بناکر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،امریکا میں بہت سے سینیٹرز اور کانگریس مینز سےملاقات ہوئی، حقیقت میں کچھ چیزیں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور کچھ آنا شروع ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More