سندھ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کی منظوری دیدی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2025

سندھ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی۔ بل جنوری 2025 سے نافذ ہو گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ جمع کرے گا جبکہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کے حصص کی فروخت کی منظوری نہیں دی، مصدق ملک

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آباد اراضی چھپانے کی صورت میں جرمانہ لگایا جائے گا، چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں پر 28 فیصد لاگو ہو گا۔

20 کروڑ روپے سے 25کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 2 فیصد ٹیکس ، 25 کروڑ سے 30 کروڑ روپے پر 3 فیصد ، 30 کروڑ روپے سے 35 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 4 فیصد ٹیکس لگے گا۔

  کراچی، سندھ کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری دیدی 

ایگری کلچر انکم ٹیکس ایکٹ کے مطابق زرعی آمدنی 35 کروڑ روپے سے 40 کروڑ روپے تک 6 فیصد ، 40 سے 50 کروڑ  تک 8 فیصد جبکہ 50 کروڑ روپے سے زائد زرعی آمدن پر 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More