کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، کب ہوگا ولیمہ؟

سچ ٹی وی  |  Feb 03, 2025

متعدد شوبز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات ڈھولکی سے شروع ہوگئیں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مومل شیخ سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا اور اداکارہ مومل شیخ نے دونوں کی ڈھولکی کا اہتمام کیا۔

تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے علاوہ دوسری شوبز شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ مومل شیخ، پروڈیوسر شازیہ وجاہت، اداکار علی رحمٰن اور شہزاد شیخ سمیت دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گوہر رشید نے بھی مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ڈھولکی کی پہلی تقریب مومل شیخ اور نادر نواز کی جانب سے منعقد کی گئی۔

دونوں شخصیات کی مذکورہ تصاویر دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوگیا۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر مومل شیخ نے شیئر نہیں کیں جب کہ شوبز میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈھولکی کی تقریب مومل شیخ نے منعقد کی۔

اس سے قبل بھی متعدد شوبز ویب سائٹس اپنی رپورٹس میں دعویٰ کر چکی ہیں کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی رواں ماہ فروری کے اختتام تک ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کئی دن تک جاری رہیں گی جب کہ ان کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں مسجد نبویٰ ﷺ کے احاطے میں ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان بھی شادی پر مبہم انداز میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم دونوں نے واضح طور پر نہیں کیا کہ ان کی شادی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More