اسلام آبادمیں پولیومہم کاپہلا روز، ایک لاکھ 878 بچوں کوقطرے پلائے گئے

ہم نیوز  |  Feb 04, 2025

وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم  کے پہلے روز ایک لاکھ 8 ہزار 878 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت مہم کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی والدین سے پولیو ورکرز کیساتھ تعاون کی درخواست

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، انسداد پولیو مہم جائزہ اجلاس میں انکاری کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پولیو ورکرزکی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا، ڈی سی اسلام آباد کی پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی سی اسلام آباد نے اپیل کی ہے کہ شہری پولیو ورکرزکے ساتھ تعاون کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More