ای سی سی کا چینی،کوکنگ آئل،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پراظہار برہمی،رپورٹ طلب

ہم نیوز  |  Feb 03, 2025

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی،کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

وزارت خوراک سے چینی ، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان میں اشیاء ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی،اسٹیل اور آئرن کے اسکریپرز کو دی گئی ای ایف ایس کی سہولت واپس لے لی گئی۔

ای سی سی نے ریونیو ڈویژن کیلئے 2 ارب 79 کروڑ،ایف سی نارتھ کیلئے 49 کروڑ 45 لاکھ ،ریکو ڈک پراجیکٹ کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز :ٹکٹوں کی فروخت کا کل سےآغاز،کم سے کم قیمت 350 روپے

کراچی الیکٹرک کے 16 فروری 2024 کے معاہدے میں ردو بدل کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ آئی بی کے لیے 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More