پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے معاہدوں پر دستخط

ہم نیوز  |  Feb 03, 2025

پاکستان اور سعودی عرب کے فنڈ برائے ترقی کےدرمیان 1.61ارب ڈالرز کے 2معاہدے طے پا گئے۔

سعودی فنڈ برائے ترقی تیل کی درآمد پر ایک سال کیلئے1.2ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت دےگا،مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 4کروڑ10لاکھ ڈالر رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی ہو گی۔

سیاسی جماعت کے سربراہ کو حق ہے کہ وہ ادارے کے سربراہ کو خط لکھے،سینیٹر علی ظفر

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے ملاقات کی،وزیراعظم  نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کا خیرمقدم کیا،وفد نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے وزیراعظم کو مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا،گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،مالاکنڈ ریجنل ڈ ویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی،سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا۔

سیمنٹ کی بوری کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

وزیراعظم نے گرین انرجی سمیت دیگر منصوبوں کی رفتا رکو تیز کرنے کی ضرورت پرزور دیا،انہوں نے کہا منصوبوں سے ملکی پائیدار ترقی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

چیف ایگزیکٹو ایس ایف ڈی نے مشترکہ منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،سلمان بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کریں گے،وزیر اعظم شہبازشریف نے سی ای او اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More