کرپشن کے الزامات پر کسی وزیر کو نہیں ہٹایا جا رہا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ہم نیوز  |  Feb 03, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی میرے اختیار میں نہیں وہ بااختیار ہے،کرپشن کے الزامات پر کسی وزیر کو نہیں ہٹایا جا رہا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے خود بنائی ہے،پہلی رپورٹ پر کارروائی کی تھی،بانی پی ٹی آئی سے سب سے کم ملاقاتیں میری ہوئی ہیں،2012تک مجھے پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔

سیمنٹ کی بوری کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

پہلے بھی حکومتی عہدے کے بعد رہنماؤں نے پارٹی عہدے چھوڑے ہیں،مجھے پتہ نہیں نئے صوبائی صدر نے بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورے دیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے آئی جی بہترین افسرہیں ،انہوں نے پنجاب میں دہشتگردی کو کنٹرول کیا،صوبے کے مرکز کے ذمہ بقایاجات تقریباً 2 ہزار ارب روپے ہیں۔

ایک ماہ میں این ایف سی اجلاس نہ بلایا گیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ،ریونیو میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بہتر گورننس کا نتیجہ ہے،جب آئے تو صحت کارڈ بند تھا،20 ارب بقایاجات تھے۔

ای سی سی کا چینی،کوکنگ آئل،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پراظہار برہمی،رپورٹ طلب

30فیصد اضافہ کے ساتھ صحت کارڈ دوبارہ شروع کیا،ادویات کی خریداری 8 ارب تھی،نگران میں 12 ارب تک پہنچی،انکوائری کے بعد کارروائی کی، خریداری 5 ارب تک لے آئے۔

14فروری سے لائف انشورنس کا آغاز کرکے لوگوں سے محبت کا اظہار کرینگے،جامعات کو گرانٹس پر انحصار ختم کرکے انڈونمنٹ فنڈ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پنجاب 146ارب خسارے میں ،خیبرپختونخوا156 سرپلس میں جا رہا ہے،خیبرپختونخوا نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ بھی پورا کیا،افغانستان وفد بھیج رہا ہوں،رابطے شروع کر دیئے ہیں،وفاق کو اعتماد میں لیکرتمام قبائل سے 2،2نمائندے لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More