ریونیو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کپیسٹی بڑھانی ہو گی،وفاقی وزیرخزانہ

ہم نیوز  |  Feb 03, 2025

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریونیو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کپیسٹی بڑھانی ہو گی،اسٹرکچرل ریفارمز کیلئے اقدامات کر رہےہیں۔

اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کے بل صوبوں سے پاس ہو رہےہیں ،پنجاب اور سندھ میں بل پاس بھی ہو چکے،ایف بی آ رمیں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران تعینات

زرعی شعبے کا معیشت میں اہم کردار ہے ،تنخواہ دار طبقے پر بوجھ پڑا ہے ،مینوفیکچرنگ انڈسٹری پر بھی بوجھ ہے،آئندہ بجٹ کیلئے مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں ،جو ہم اس وقت کر سکتے ہیں اس کیلئے حاضر ہیں ،بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

معیشت کے اشاریے بہتر ،سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ،شہبازشریف

تمام چیمبرز میں جا کر ان کی تجاویز لیں گے ،حکومت جانتی ہے بجٹ کے حوالے سے ہماری ترجیحات کیا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More