کوئٹہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک، نامعلوم حملہ آور فرار

اردو نیوز  |  Feb 04, 2025

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے  منگل کو فائرنگ کرکے محکمہ جیل خانہ جات کے افسر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق محمد قاسم رئیسانی کو کوئٹہ کے پولیس تھانہ سول لائن کی حدود میں جیل روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایچ او سول لائن نعمت اللہ خلجی نے اردو نیوز کو بتایا کہ محمد قاسم منگل کی رات کو اپنی گاڑی میں جیل سے بازار جارہے تھے۔ ’راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔‘

جیل حکام کے مطابق محمد قاسم ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔

قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی- مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں-

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے-

اس علاقے میں رواں ہفتے فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے- چند روز پہلے بلوچستان کانسٹیبلری کے ریپڈ رسپانس گروپ کے ایک اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا- اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی-

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More