پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا ہے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔
بائولنگ اوسط 100 ، بیٹنگ کی 9 ہے ، وسیم اکرم نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا
انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز چیمپئینز ٹرافی کےلیے گیئر اپ ہونے کا موقع ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان مہم جوئی کا آغاز کیویزکے خلاف میچ سے ہوگا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے، تاکہ ضرورت پرفاسٹ باؤلر اوراسپن آل رائونڈر دستیاب ہوں۔