شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس ساز کمپنی کو کراچی میں پلانٹ لگانے کی دعوت

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی الیکٹرک بس ساز کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچررسے ملاقات میں سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی کو باضابطہ طور پر کراچی میں ای وی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی، ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں ، پھر کسی اور کے ، صدر آصف زرداری

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے گرین انرجی اورالیکٹرک موبلٹی کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت، زمین کی فراہمی اور ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان بنانے سمیت ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔

حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیساتھ کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہے، کراچی میں ای وی بس پلانٹ کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد ہی ایک فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی تاکہ منصوبے کی معاشی اور تکنیکی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More