فلسطینیوں کے حقوق کااحترام کیا جائے، وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

متحدہ عرب امارات نے امریکی صدرٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پرردعمل دیا ہے۔

وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات  کے مطابق فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں۔

ٹرمپ نےغزہ میں امریکی فوج بھیجنےکا ابھی وعدہ نہیں کیا، وائٹ ہائوس

وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات  نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کااحترام کیا جائے، علاقائی استحکام صرف دوریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے۔

وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایسے اقدامات سے گریزکرنا چاہیئے جس سے خطے کے استحکام کوخطرہ ہو۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ  کے مطابق فلسطینیوں کوبے گھرکرنا گھناؤنا منصوبہ ہے، قوانین مقبوضہ علاقے سے جبری بے دخلی سے منع کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More