پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کی دلچسپی کے پیش نظر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار میچز کی مزید ٹکٹس آج جمعرات سے فینز کو دستیاب ہوں گے ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے علاوہ سیمی فائنل کے ٹکٹس ریلیز ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری
پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے مزید دو ہزار ٹکٹس جبکہ دیگر میچز کے پانچ، پانچ ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے ، یہ ٹکٹس آن لائن بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں اور نجی کوریئر سروس کے دفتر پر بھی دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے دبئی میں شیڈول پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ تین ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔