امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔
اسرائیلی فوج نتزارم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ، لاکھوں فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی شروع
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دلیرانہ منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو آزادی سے ہجرت کی اجازت ہونی چاہیے جیسا کہ دنیا بھر میں قوانین ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ فلسطینیوں کو کون لے گا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔
ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوج کے 2 سابق اہلکار گرفتار
واضح رہے کہ امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے اعلان پر کئی ممالک نے سخت ردعمل کا اظہار کیا جس پر امریکی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی۔