ثانیہ مرزا کا دلہا۔۔ ایک گانے سے بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والا کروڑ پتی کیسے بن گیا؟

ہماری ویب  |  Feb 07, 2025

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی مقبولیت نے نہ صرف کھیل کی دنیا میں ان کی پہچان بنائی، بلکہ ایک گلوکار اور اداکار کی زندگی بھی بدل دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھوجپوری گلوکار اور اداکار کھیساری لال یادیو کی شہرت کا بڑا سبب ثانیہ مرزا ہی بنی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھیساری لال یادیو جو کبھی بھینسوں کی دیکھ بھال کر کے گزر بسر کرتے تھے، انہوں نے ثانیہ مرزا کے بارے میں ایک گانا لکھا تھا جو بعد میں بے حد مقبول ہوا۔ اس گانے کا نام تھا "ٹینس والی ثانیہ دولہا کھوجلی پاکستانی" اور یہ ہٹ ہو گیا تھا۔

اس گانے کی کامیابی نے کھیساری لال یادیو کی زندگی بدل دی۔ رپورٹ کے مطابق، اس وقت کھیساری لال یادیو کی مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے، اور یہ سب ثانیہ مرزا کے حوالے سے لکھے گئے ان کے گانے کی مقبولیت کی بدولت ممکن ہوا۔ کھیساری کا یہ گانا نہ صرف ان کے کیریئر کا سنگ میل ثابت ہوا، بلکہ اس نے انہیں ایک نیا مقام بھی دلایا۔

[img1

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010ء میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے ہاں 2018ء میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا تھا۔ تاہم، گزشتہ برس دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More