لاہور، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے زبردست کام کیا، دل خوش ہوگیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ محسن نقوی نے ایک سال کے اندرسب تبدیل کردیا۔
چیمپئنز ٹرافی، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی
سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے قذافی اسٹیڈیم تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، محسن نقوی نے بہت محنت کی اوراچھی چیز بنا دی ہے،آئندہ سب کیلئے اچھے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی نے چمپئنز ٹرافی کو پاکستان لانے کی بنیاد رکھی۔