آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا کو ہوم گرائونڈ پر ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر لی۔

گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

سری لنکا کا 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے سری لنکا کو اُس کے ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔

آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لیون اور میتھیو کوہنمین باؤلنگ اٹیک پر چھائے رہے اور اسپن باؤلنگ والی ٹرننگ پچ پر 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بیاؤویبسٹر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More