نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق رچن رویندرا کا کل جنوبی افریقا کیخلاف کھیلنے کا امکان نہیں،ان کے ماتھے پر ٹانکے آئے ہیں،ابتدائی طور پر ہیڈ انجری اسسمنٹ پاس کی تھی۔

سرکاری حج سکیم :واجبات کی تیسری قسط وصولی کا شیڈول جاری

رچن ر ویندرا بہتر محسوس کر رہے ہیں،وہ ایچ آئی اے کے عمل کے تحت زیر نگرانی رہیں گے،دوسری جانب جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑی پریکٹس میں مصروف رہے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے آج آپشنل ٹریننگ کی۔

میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کل قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More