حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

ہم نیوز  |  Feb 10, 2025

قومی فاسٹ بالر حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے اسکین کی رپورٹ آگئی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں حارث رؤف ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

توقع ہے حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل صحت یاب ہو جائیں گے، حارث رؤف کونیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔انکی یہ انجری سنگین نہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگے ، یہ میچ پاکستان کیلئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ، جیت کی صورت میں پاکستان کے سہ ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا امکان ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

شکست کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائیگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More