شرارتی بندر نے پورے ملک کی بجلی کیسے بند کی؟ واقعے نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

ہماری ویب  |  Feb 10, 2025

اتوار کی صبح سری لنکا میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جس کے باعث پورے ملک میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ یہ بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو کے ایک اہم گرڈ اسٹیشن میں خرابی کی وجہ سے ہوا، جس کا الزام ایک بندر پر عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، یہ خرابی صبح 11:30 بجے کے قریب شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتالوں کو ایمرجنسی جنریٹرز کی مدد لینا پڑی، اور روزمرہ کے کاموں میں خلل آیا۔

سری لنکا کے وزیر توانائی، کمارا جیاکوڈے کے مطابق، بندر نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر الیکٹریکل سسٹم میں خرابی پیدا کر دی تھی، جس کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

تین گھنٹے کی محنت کے بعد، حکام نے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی، تاہم، مکمل بحالی کے لیے اب بھی انجینئرز اور دیگر عملہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ سری لنکا کو بجلی کے بحران کا سامنا ہوا ہو، اس سے قبل 2022 میں ملک کو شدید معاشی بحران کے دوران طویل بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب تیل کی کمی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

ایک بندر کے سبب اس حادثے نے سری لنکا میں ہنگامی حالات پیدا کر دیے، اور اب یہ واقعہ لوگوں کے درمیان مذاق کا موضوع بن چکا ہے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More