جنوری 2025 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے کتنا زرمبادلہ پاکستان بھیجا؟

اردو نیوز  |  Feb 10, 2025

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے جنوری 2025 کے دوران بھیجے گئے ترسیلات زر میں 25.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں 3.0  ارب ڈالر کی آمد درج  کی گئی جو کہ پچھلے سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں 25.2 فیصد زیادہ ہے۔

کارکنوں نے جولائی تا جنوری مالی سال 2025  کے دوران مجموعی طور پر 20.8 ارب ڈالر ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجے جولائی تا جنوری 2024 کے دوران موصول شدہ  15.8  ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7  فیصد زیادہ ہے۔

جنوری 2025ء   کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (728.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (621.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.6ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (298.5  ملین ڈالر) سے آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More