تحریک انصاف میں گروپ بندی کی گنجائش نہیں ، صوابی جلسہ کامیاب تھا ، جنید اکبر

ہم نیوز  |  Feb 11, 2025

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ کامیاب تھا، ہمیں جلسے کے نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں، سب کو معلوم ہے کتنے لوگ تھے۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف میں گروپ بندی کی کوئی گنجائش نہیں ، لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں، پارٹی میں رہننے کیلئے محنت کرنا ہو گی۔

سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جارہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ شکیل خان ایماندار شخص ہے، ان کے ساتھ اب بھی کھڑا ہوں، شکیل خان کے حق کے لیے بولوں گا کسی کو اچھا لگے یا برا۔

صحافی کے اس سوال کہ اراکین اسمبلی کو جلسے کیلیے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے؟ پر جنید اکبر نے کہا کہ اگر کسی نے فنڈز نہ ملنے کا کہا ہے تو وہ سیاست چھوڑ کر دکان کھول لے، پیسوں سے سیاست کرنے والے لوگ پارٹی کے نام پر دھبہ ہوں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More