سونا 100 روپے مزید مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 3ہزار 100روپے کا ہوگیا

ہم نیوز  |  Feb 11, 2025

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 100روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جنوری 2025 کے دوران 3 ارب ڈالرزترسیلات زر موصول

دس گرام سونے کی قیمت 86روپے بڑھ کر 2لاکھ 59ہزار 859روپے کی بلند سطح پر آگئی،دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر اضافے سے 2904ڈالر کی بلند سطح پر جا پہنچی۔

یاد رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

معاشی ترقی کیلئے اشارے بہتر ہوئے ہیں،ابھی سفر لمبااور سخت ہے،وزیر اعظم

مستقبل کیا ہوگا؟

ماہرین کہتے ہیں کہ عالمی سطح پر تجارتی جنگ چھڑنے کے بعد سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More