تین ملکی سیریز ،جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے قومی پلئینگ الیون کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

تین ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کیخلاف قومی پلیئنگ الیون میں2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،حارث رئوف کی جگہ محمد حسنین جبکہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم،فخر زمان،طیب طاہر،خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ ،ابرار احمد بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں،پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان میچ بدھ کو کراچی میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب قومی فاسٹ بالر حارث رؤف تین ملکی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے،ان کی جگہ عاکف جاوید کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دباؤ میں آکر کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کرینگے،چیئرمین نیب

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو میڈیکل پینل نے مزید آرام کا مشورہ دیا ،وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے،عاکف جاوید کو صرف تین ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More